ETV Bharat / state

کشمیر میں 8 مارچ کو پرائمری اسکول نہیں کھلے گے

سرینگر اور بڈگام ضلع کے ایک اسکول میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پرائمری تا مڈل سطح کے اسکول 8 مارچ کو نہیں کھلے گے

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 5:53 PM IST

محکمہ اسکولی تعلیم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے پرائمری اسکولوں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے کو فی الحال 15 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

یہ اقدام کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ البتہ چھٹی سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لئے اسکولوں میں کلاسز شڈول کے مطابق یعنی 8 مارچ سے ہی شروع کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ 'طلبا اور اساتذہ کے لئے کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں'

خیال رہے کہ نویں سے لے کر بارہویں جماعت کےطلبہ کے لئے یکم مارچ سے اسکول کھولے جانے کے بعد اب رواں ماہ کی 8 تاریخ سے اول سے لے کر آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لئے اسکولوں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونی تھیں۔ لیکن یکم مارچ سے ہائی تا ہائر اسکنڈری اسکول کھولے جانے کے چند دن بعد ہی سرینگر اور بڈگام کے کئی اسکولوں میں عملے اور اور اساتذہ کے کووڈ مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر وادی میں کالجوں کے بعد ہائی تا ہائر اسکنڈری سطح کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم مارچ سے بحال ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: بڈگام: سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حاضری کم کیوں؟

ادھرصوبائی انتظامیہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے لئے ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں تاکہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری کو طلبہ اور اساتذہ میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.