اتوار کو ’’چھڑی مبارک‘‘ سرینگر کے شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی جہاں ہندو دھرم گروؤں نے شنکر آچاریہ مندر میں روایتی پوچا پاٹ انجام دی۔
گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی عالمی وبا کے پیش نظر عقیدتمندوں کے لیے امرناتھ یاترا کو منسوخ کیا گیا تاہم علامتی طور روایتی پوجا پاٹ اور دیگر مذہبی رسومات انجام دیے گئے۔
سرینگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی چھڑی مبارک کی پوجا پاٹھ تاریخی شنکر آچاریہ مندر میں انجام دی گئی۔
مزید پڑھیں: بڈگام: 33 کروڑ اور 20 سال کا عرصہ، جامع مسجد چرار شریف پھر بند کیوں؟
ہندو دھرم گرو اور چھڑی مبارک کے محافظ مہنت گری راج کی صدارت میں اتوار کو لال چوک کی اکھاڑا بلڈنگ سے چھڑی مبارک شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی جہاں ہندو دھرم گروؤں نے پوچا پاٹ کا اہتمام کیا۔