ETV Bharat / state

امر سنگھ کالج یونیسکو ایوارڈ سے سرفراز - عمارت کے ڈیزائن

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع امر سنگھ کالج کی عمارت اُن سات منصوبوں میں سے ایک ہے جسے 2020 کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے یونیسکو ایشیا پیسیفک ایوارڈ کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔

امر سنگھ کالج یونیسکو ایوارڈ سے سرفراز
امر سنگھ کالج یونیسکو ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 5:46 PM IST

یونیسکو ایشیاء پیسیفک ایوارڈ کا اعلان بدھ کے روز ایک جیوری نے کیا جس میں نو بین الاقوامی تحفظ کے ماہرین شامل تھے۔ اس منصوبے کے لیے 20 سے 22 نومبر تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ اس ایوارڈ کے لیے تقریباً 80 برس قبل تعمیر کی گئی امر سنگھ کالج کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔ انٹاچ (INTACH) جموں و کشمیر کے مطابق یہ میٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منعقد کی گئی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امر سنگھ کالج کو ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے سنہ2020 کے یونیسکو ایشیاء پیسیفک ایوارڈ میں ’’ایوارڈ آف میرٹ‘‘ سے نوازا گیا۔

امر سنگھ کالج یونیسکو ایوارڈ سے سرفراز

یونیسکو کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہونے پرمسرت کا اظہر کرتے ہوئے انٹاچ کنزرویشن ٹیم کی سربراہ صائمہ اقبال نے کہا کہ ’’امر سنگھ کے بعد سری پرتاپ کالج یا ویمنز کالج سرینگر کا نمبر آ سکتا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’اس پروجیکٹ پر کام 2013 میں شروع ہوا تھا تاہم سنہ 2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد از سر نو منصوبہ تیار کرکے سنہ 2018کے اوائل میں پھر سے کام شروع کیا گیا۔‘‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے باعث پروجیکٹ پر کام سست پڑ گیا تھا تاہم اس کے باوجود کام جاری ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’اب ہم عمارت کے اندرونی حصے اور کالج لائبریری کے نادر نسخوں کے تحفظ پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ یونین ٹیریٹریری کے انٹاچ نے امر سنگھ کالج میں کنزرویشن کا کام انجام دیا تھا۔

جیوری نے منصوبے میں کیے گئے کام کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’امر سنگھ کالج کی عمارت کے تحفظ نے کشمیر کی ایک مشہور عمارت کی شان رفتہ کو بحال کیا ہے۔‘‘

اس میں کہا گیا ہے کہ ’’پروجیکٹ ٹیم‘‘ نے اصل عمارت کے ڈیزائن اور اس میں استعمال شدہ مواد کی طرف بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

جیوری نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سرینگر کے پرانے شہر وکٹورین نیبرہوڈ میں 20 ویں صدی کے ایک منفرد فن تعمیراتی اثاثے کے تحفظ کے لئے ایک قابل ذکر ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.