ETV Bharat / state

الطاف بخاری نے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

سرینگر اور شوپیان میں اپنی پارٹی کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعد اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری نے عوام اور وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی شروعات اب ہورہی ہے۔

Altaf Bukhari thanked the people and the Prime Minister
الطاف بخاری نے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے لیے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ سرینگر میں 'جموں و کشمیر اپنی پارٹی' نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعاون سے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی کرسی حاصل کی۔

الطاف بخاری نے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن انتخاب کے نتائج آنے کے بعد اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری کے علاوہ متعدد سینئر رہنماؤں نے منتخب چیئرمین و نائب چیرمین کو مبارکبادی پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ لوگوں سے جو بھی وعدے کیے گئے ہیں، انہیں پورا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر الطاف بخاری نے عوام اور وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے وہئے کہا کہ جمہوریت کی اب شروعات ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی پارٹی نے جو بھی وعدے لوگوں سے کیے ہیں، وہ پورے کیے جائیں گے۔ انھوں نے بی جے پی کے ایک کاؤنسلر کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے چیئر پرسن کے انتخاب میں اپنی پارٹی کی حمایت کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا چیئرپرسن بنانے کے لیے آٹھ ووٹ چاہیے تھے لیکن ہمیں دس ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جس سے ہم لوگ نے سرینگر اور شوپیاں میں اپنا چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع ترقی کمیشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری کی صدارت میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپنی پارٹی کے امیدوار ملک آفتاب کو چیئرمین اور نائب چیئر پرسن بلال بٹ منتخب ہوئے ہیں، جبکہ شوپیاں میں بلقیس جان چیئرپرسن اور عرفان نائب چیئرپرسن منتخب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.