ETV Bharat / state

انجینیئر رشید اور شاہ فیصل کا اتحاد طے - نیشنل کانفرنس

انجینیئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی پارٹی جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ نے ریاستی اسمبلی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

shah faisal
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 11:12 PM IST

اگرچہ اس اتحاد کے تعلق سے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرنے کی باتیں بھی کہی جا رہی ہیں۔

تاہم اس بات کی دونوں پارٹیوں کی جانب سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

انجینیئر رشید شمالی کشمیر کے لنگیت اسمبلی حلقے سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے رواں برس جنوری میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دےکر جموں و کشمیر عوامی مومنٹ پارٹی تشکیل دی ہے۔ انجینیئر رشید اور شاہ فیصل کا تعلق شمالی کشمیر سے ہے۔

انجینیئر رشید، عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما
انجینیئر رشید، عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما

شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ 'عوامی اتحاد اور جموں و کشمیر میں پیپلز مومنٹ کے درمیان ایجنڈا آف الائنس طے پایا ہے جس کی رو سے یہ پارٹیاں جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتار سکتی ہیں تاکہ ریاست جموں و کشمیر کو سیاست کے نام پر تقسیم کرنے والی پارٹیوں اور ان کے اتحادیوں سے دور رکھا جا سکے۔

شاہ فیصل کی پارٹی میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سابق رہنماؤں نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

حال ہی میں پارلیمانی انتخابات میں شمالی کشمیر کی نشست پر انجینیئر رشید، پیپلز کانفرنس کے امیدوار سے محض 827 ووٹوں کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ 'عوامی اتحاد اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے اتحاد سے ریاست کی بڑی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر اسمبلی انتخابات میں کافی اثر پڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس بھی اس اتحاد کے سبب متاثر ہو سکتی ہے۔'

Intro:انجننئیر رشید اور شاہ فیصل کا اتحاد طے

Body:انجنئیر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی پارٹی جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ نے ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں مشترکہ طور انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

اگرچہ اس اتحاد اور ساجھے دار کے تعلق سے مشترکہ طور ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرنے کی باتیں بھی کہی جارہی تاہم مکمل طور اس بات کی دونوں پارٹیوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔

انجنئیر رشید شمالی کشمیر لنگیت اسمبلی حلقے سے دو بار اسمبلی ممبر رہے ہیں ۔جبکہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے رواں سال کے جنوری مہینے میں نوکری سے مستعفی ہوکر جموں کشمیر عوامی مومنٹ کا تشکیل عمل میں لایا ہے
انجنئیر رشید اور شاہ فیصل کا تعلق شمالی کشمیر سے ہے۔

شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں عوامی اتحاد اور جموں و کشمیر میں پیپلز مومنٹ کے درمیان ایجنڈا آف الائنس طے پایا ہے جس کی رو سے یہ پارٹیاں جموں و کشمیر کی لگ بھگ سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کر سکتی ہیں۔
تاکہ ریاست جموں و کشمیر کو سیاست کے نام پر بانٹنے والی پارٹیوں اور ان کے اتحادیوں کو دور رکھا جا سکے۔

شاہ فیصل کی پارٹی میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سابق لیڈران نے بھی شمولیت اختیار کی ہے
وہیں حال ہی میں پارلیمانی انتخابات میں شمالی کشمیر کی نشست پر انجنیئر رشید پیپلز کانفرنس کے امیدوار سے محظ 827ووٹوں سے تیسرے نمبر پر رہا۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ عوامی اتحاد اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے اتحاد سے ریاست کی بڑی مقامی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو اسمبلی انتخابات میں کافی اثر پڑسکتا ہے ۔وہیں سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس بھی اس اتحاد سے کافی اثر انداز ہو سکتی ہے ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.