ETV Bharat / state

All party Meeting Jammu جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کا وفد کل دہلی روانہ ہوگا - فاروق عبداللہ کی کل جماعتی میٹنگ جموں میں

جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کا ایک وفد جمعرات کو دہلی روانہ ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ وفد جموں وکشمیر میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کے انعقاد، سٹیٹ ہڈ کی واپسی ، پراپرٹی ٹیکس اور بے روزگاری جیسے مسائل اُٹھائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:26 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کل دہلی جائیں گے اور وہاں پر قومی و علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ قومی و علاقائی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دہلی روانہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کا وفد دہلی جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ وفد جموں وکشمیر میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کے انعقاد، سٹیٹ ہڈ کی واپسی ، پراپرٹی ٹیکس اور بے روزگاری جیسے مسائل اُٹھائیں گے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کی اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ یہاں پر جلد ازجلد اسمبلی چناو کا انعقاد عمل میں لاکر سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: All Party Meeting in Jammu دہلی میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا، فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔ منٹنگ منعقد کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جموں کشمیر سے سیاسی جماعتوں کا ایک وفد دہلی جائے گا، وہاں قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کے سامنے ریاست کے حالات کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پھر یہ وفد قومی رہنماؤں سمیت آئی سی آئی جائیں گے جہاں جموں و کشمیر کے لیے اسمبلی انتخاب منعقد کرانے کی مانگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ان تمام کاموں کو انجام دینے کے بعد وفد جموں و کشمیر میں دوبارہ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد آگے کی راہ عمل اختیار کی جائے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.