ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ - jammu and kashmir

کل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں کہا گیا کہ اس تازہ واقعہ سے فوج کے ذریعے پتھری بل اور مژھل فرضی جھڑپوں کی تکلیف دہ یادیں پھر سے تازہ ہو گئیں۔

شوپیان انکاؤنٹرکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 5:06 PM IST

میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 'شوپیان میں ہونے والے انکاؤنٹر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جولائی 2020 کو راجوری کے تین بے گناہ مزدوروں کو مبینہ فرضی تصادم میں ہلاک کیا گیا ہے'۔

میڈیا کو جاری ایک بیان میں حقوق انسانی کی مستند بین الاقوامی تنظیموں اور بھارت سمیت عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کو روکنے اور اس طرح کے افسوسناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں کہا گیا کہ اس تازہ واقعہ سے فوج کے ذریعے پتھری بل اور مژھل فرضی جھڑپوں کی تکلیف دہ یادیں پھر سے تازہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان تصادم سوالوں کے گھیرے میں، آرمی نے جاری کیا بیان
حریت کانفرنس نے الزام عاید کیا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے جموں وکشمیر میں مسلح افواج قانون کی پاسداری اور جوابدہی سے بیگانی ہیں جبکہ متعدد افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال سے جھڑپوں کی آڑ میں ہلاک ہونے والے کشمیریوں کو دور دراز کے مقامات پر خاموشی کے ساتھ دفن کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے بھی نہیں کی جاتی ہیں جس سے اس طرح کی کارروائیوں کے بارے میں کئی سنجیدہ سوالات پیدا ہوتے ہیں جیسا کہ حالیہ دنوں میں ان لاپتہ مزدوروں کے ساتھ کیا گیا۔

حریت نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک عمل ہے اور یقینی طور پر ان میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں کیونکہ ان جھڑپوں میں ہلاک کئے گئے افراد کی لاشوں کی نہ تو شناخت کرنے دی جاتی ہے اور نہ ہی لواحقین کو انہیں تدفین کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔
حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.