سرینگر کے ریزیڈنسی روڈ پر واقع اس ہوٹل کے ایک ملازم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چند روز قبل ہوٹل میں کچھ مہمان آئے تھے، جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان مہمانوں کا سرینگر ہوائی اڈے پر ٹیسٹ ہوا تھا تاہم ہوٹل میں چند روز رہنے کے بعد رپورٹ آئی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ تمام ملازمین کے بھی ٹیسٹ کروائیں جائیں۔ گذشتہ روز جب رپورٹ آئی تو تقریباً 40 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔ یہ سب اس وقت اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔
ہوٹل کے مالک غلام حسن بھی عالمی وبا سے مثبت پائے گئے ہیں؟ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور اس لیے ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوٹل تب کھولا جائے گا جب صورتِحال بہتر ہو جائیں گی۔
آئندہ دنوں میں وادی آنے والے مہمانوں کی بُکنگ منسوخ کر کے اُن کو اطلاع بھی دی ہے۔