ETV Bharat / state

کشمیر میں برف باری کے بعد موسم میں بہتری، مغل روڈ اور سری نگر۔ لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی بند - وادی میں موسم میں نمایاں بہتری

وادی میں موسم میں نمایاں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وادی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے برف باراں کے بعد آج سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ Jammu Kashmir Weather

After snowfall in Kashmir, the weather improved

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 12:58 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے موسم میں نمایاں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے برف باراں کے بعد یکم دسمبر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتھری، کپواڑہ، کرناہ، شوپیاں اور دوسرے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ سرینگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 16.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ قاضی گنڈ میں 21.0 ملی میٹر، پہلگام میں 10.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 11.0 ملی میٹر اور گلمرگ میں 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حررات 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

  • تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی بند

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث جمعہ کو لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔ تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے جمعہ کی صبح سماجی رابطہ گاہ 'ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں بتایا: 'سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے'۔انہوں نے کہا: 'تاہم برف جمع ہونے کی وجہ سے مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند ہے'۔

بتادیں کہ وادی میں جمعہ کی صبح برف باری ہونے سے مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کت دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.