ETV Bharat / state

"پوشیدہ ہنر" کے تحت نمائش کا اہتمام - کشمیر ہارٹ نمائش گراونڈ

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اس موقع پر نمائش گراونڈ سرینگر میں اسٹالوں پر مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

"پوشدہ ہنر" کے تحت نمائش کا اہتمام
"پوشدہ ہنر" کے تحت نمائش کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 11:55 AM IST

سیلف ہیلپ گروپ قابل عمل معاشی سرگرمیاں ہیں جس سے روزگار کے بہت بڑے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ روایتی ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم ٹریڈ میں قالین، سوزنی، پیپر ماشی، کریول اور نمدہ سمیت مقامی صلاحتیوں کو بہتر طور پر امکانات تلاش کرنے کو فروغ ملتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جے کے این آر ایل ایم (امید) کے پانچ روزہ علاقائی میلے "پوشیدہ ہنر" کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

مشیر موصوف نے اس موقع پر نمائش گراونڈ سرینگر میں اسٹالوں پر مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایس ایچ جی کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کے لئے اہم مقامات جگہ کی مارکیٹنگ بہتر امکانات تلاش کئے جارہے ہیں۔ ممبروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران بصیر احمد خان نے جموں و کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ رورل ہٹس میں ایس ایچ جی کو مستقل جگہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنے مصنوعات کی نمائش اور فروخت کو یقینی بناسکیں۔ وہیں انہوں نے ڈائریکٹر ہنڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم کشمیر کو بھی ہدایت دی کہ وہ ان گروپوں کو کشمیر ہارٹ نمائش گراونڈ میں مستقل جگہ مہیا کرنے کے علاوہ گروپوں کی رجسٹریشن میں بھی مدد کریں۔

تقریب کے اختتام پر سوزنی، قالین بافی اور پیپر ماشی وغیرہ مصنوعات میں بہتر کام انجام دینے والے دستکاروں کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.