انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر خان نے میڈیا کمپلیکس میں ایمرجنسی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی کمشنر پی کے پولے بھی تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران کورونا ویکسینز کی کمی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایڈوائزر بصیر خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے 1.25 کروڑ کورونا ویکسین آرڈر دیا ہے جو ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریمڈیسور سمیت کورونا سے متعلق دواؤں کا اسٹاک کافی موجود ہے۔
بصیر خان نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بہتر سہولیات میسر ہیں۔ انفرااسٹرکچر اور دیگر دواؤں سے متعلق پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد ہیں اور لوگوں میں خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ چند لوگ ہی ہیں جو اس طرح کے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
بصیر خان نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے کاوسلنگ اور دیگر مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔ جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرات درج ذیل ہیں۔ 2457552، 2457543 اور 600633308
وہیں صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ ایس ایم ایچ ایس اور اس سے جُڑے ہسپتالوں میں 2 دنوں تک ریمڈیسور اسٹاک موجود ہے۔ وہیں اسکمز میں 2 دنوں تک کا اسٹاک ہے۔
آئی سی یو بیڈز سے متعلق انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئی سی یو کے 1600 بیڈز موجود ہیں اور وہاں آکیسجن بھی میسر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں اس تعداد کو بڑھا کر 2500 کر دیا جائے گا۔