ETV Bharat / state

انتظامی سکریٹری لوگوں کے مسائل ٹیلیفون پر سنیں گے - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز تمام انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوامی شکایت کی سماعت کی خاطر عام لوگوں سے ملاقات کے لئے وقت مقرر کریں تاکہ عوامی مسائل کا بر وقت ازالہ کیا جاسکے۔

انتظامی سیکرٹری لوگوں کے مسائل ٹیلیفون پر سنیں گے

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 12:23 PM IST

لوگوں کے مسائل کے ازالے کی خاطر انتظامی سکریٹری جمعہ سے ٹیلفون کے ذریعے لوگوں، وفود اور عوامی نمائندوں اور مندوبین کے مسائل سنیں گے۔ سرکاری احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ صورتحال کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کی اب سنوائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس ضمن میں رابطہ قائم کرنے کے لئے ٹیلی فون نمبر کو بھی باضاباطہ مشتہر کیا گیا یے۔ لوگ 24506062 - 0194 پر رابطہ قائم کر کے پیر سے جمعہ تک دوپہر 2:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لاسکتے ہیں۔ جن کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسائل کے ازالے کی خاطر pshedjk@gmail.com ای میل پر بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز تمام انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوامی شکایت کی سماعت کی خاطر عام لوگوں سے ملاقات کے لئے وقت مقرر کریں تاکہ عوامی مسائل کا بر وقت ازالہ کیا جاسکے۔

ایل جی انتظامیہ میں کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں کہا گیا تھا کہ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جہاں ایک طرف عوامی مسائل کی سنوائی متاثر ہورہی ہے، وہیں دوسری جانب محدود نقل وحرکت کی وجہ سے لوگ اپنی شکایت کے ازالے کے لئے سول سکریٹریٹ نہیں آسکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.