مرحلہ وار بنیاد پر کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اب دکان، سیلون اور شراب کی دکانوں کو ہفتے میں تین دن کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ جموں و کشمیر میں سرکاری و نجی دفاتر بالترتیب 50 اور 33 فیصد کی صلاحیت سے کام کریں گے۔
وہیں کوچنک مراکز، جم، کلب، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی وغیرہ کو 6 جون سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ رواں ماہ کی 20 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ 67 فیصد صلاحیت سے اپنا کام کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے آؤٹ ڈور شاپنگ مالز کو متبادل دنوں میں کھولنے اجازت ہوگی، جبکہ انڈور شاپنگ مالز 25 فیصد کے حساب سے کھلی رہ سکتی ہیں۔ ریستوران صرف ہوم ڈیلوری کے لیے ہفتے کے سبھی دن کام کرسکتے ہیں۔