ETV Bharat / state

ادبی مرکز کمراز کی آن لائن ادبی سرگرمیاں

author img

By

Published : May 19, 2020, 11:45 AM IST

کشمیری زبان و ادب پر کام کرنے والی جموں و کشمیر کی سب سے بڑی ادبی انجمن ادبی مرکز کمراز نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ادبی سرگرمیاں آن لائن شروع کردی ہیں۔

ادبی مرکز کمراز کی آن لائن ادبی سرگرمیاں
ادبی مرکز کمراز کی آن لائن ادبی سرگرمیاں

ادبی مرکز کمراز گزشتہ ایک دہائی سے جموں وکشمیر میں کشمیری زبان و ادب کے فروغ پر کام کر رہا ہے اور اسے درجنوں چھوٹی بڑی ادبی تنظیموں کے لئے ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

ہر سال اس تنظیم کے زیر اہتمام کشمیر کے شمال و جنوب میں ادبی نشستوں کا اہتمام ہوتا ہے۔ تاہم کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔ وہیں ادبی مرکز کمراز کی سرگرمیاں بھی اس کی نظر ہوگئیں۔

ادبی مرکز کمراز نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ایک آن لائن نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں لایا، جس میں جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں کے سرکردہ ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔

اس نعتیہ محفل میں واٹس ایپ کی مدد سے بیک وقت قریب 300 سے زیادہ شرکاء جڑ گئے اور انہوں نے زیربحث موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام میں نوجوان شاعر اور قلمکار حسن درویش کی ایک نعتیہ نظم کو تنقیدی تجزیہ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔اس تقریب کی صدارت صوبہ جموں کے مشہور کشمیری شاعر منشور بنیہالی نے کی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کلچر اکادمی کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ادبی مرکز کمراز کے عہدیداران بھی اس پروگرام میں شریک تھے جن میں عبدل خالق شمس ، فاروق رفیع آبادی ، شبنم تلگامی اور جمیل انصاری وغیرہ شامل ہیں پروگرام کا انعقاد دو نشستوں پر مشتمل تھا پہلے سیشن میں غلام حسن درویش کی نعتیہ نظم پیش کی گئی نظم پر شاعر اور قلمکار شاہد دلنوی نے تبصرہ کیا جبکہ دوسری نشست میں جو ایک گھنٹہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہی شرکاء نے زبانی و تحریری صورت میں نظم کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔

پروگرام کے حوالے سے ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کہا " ان دنوں جبکہ دنیا بھر میں کووڑ 19 کے بڑھتے خطرات و خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے تو ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ادبی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کے بجائے انٹرنیٹ کا سہارا لیکر آن لائن صورت میں جاری رکھا جاسکے۔

ادبی مرکز کمراز مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے ، شب قدر کے موقع پر بھی اسی طرح کا ایک اور پروگرام منعقد کیا جائے گا"

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد نوجوان شعراء اور قلمکاروں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور اس فن میں ان کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے لانا ہے- انہوں نے کہا کہ جب اس سے قبل جبکہ ہم کسی جگہ ایسی ادبی نشستیں منعقد کرتے ہیں تو وہاں شرکاء کی تعداد محدود ہوتی ہیں جبکہ آن لائن ایسی نشستوں کو منعقد کرکے اس کا دائرہ بہت وسیع بن جاتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.