ETV Bharat / state

Adani Hindenburg issue کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 5:34 PM IST

ہنڈنبرگ کی اڈانی سے متعلق شائع رپورٹ پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے سرینگر میں احتجاج کیا۔ Congress Protest in Srinagar

کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج
کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج

کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج

سرینگر: جموں وکشمیر پردیس کانگریس کمیٹی نے امریکی کمپنی ہنڈنبرگ رپورٹ اور معروف تاجر اڑانی سے جڑے معاملوں کو لے کر سرینگر میں احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل کانگریس پارٹی کارکنان و لیڈران نے ’’مرکزی حکومت کی اڑانی معاملے پر خاموشی‘‘ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کی بھی سخت مخالفت کی۔ کانگریس لیڈران نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ سے بلڈوزر کارروائی کو فور طور روکنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ سے بھارت کی معیشت کو عالمی سطح پر زک پہنچنے کے باوجود مرکزی حکومت کی پُر اسرار خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔

احتجاج کر رہے کانگریس لیڈارن کا کہنا ہے کہ ’’سال2013 میں گوتم اڑانی امیر ترین شخصیات کی عالمی فہرست میں 660 ویں نمبر پر تھا تاہم مودی حکومت کے دوران وہ دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا۔‘‘ کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایل آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انیڈیا کی جانب سے اڑانی گروپ میں سرمایہ کاری پر بھی حکومت کو لب کشائی کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں: Congress Jammu Protest: مودی حکومت اڈانی کیس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس

ایک اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر انیسہ گل نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی صرف غریبوں کے گھر توڑنے کا کام کر رہی ہے اور بڑے مگر مچھ کو پناہ دی جا رہ ہے۔‘‘ یاد رہے کہ کانگریس کی جانب سے ملک بھر میں اڑانی معاملے پر احتجاج کیے جا رہے ہیں صوبہ جموں سمیت وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی اڑانی معاملے پر کانگریس کارکنان نے احتجاج درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.