انتظامی کونسل (اے سی) جو لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی سربراہی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں جموں اور سری نگر کے شہروں کے لئے یونیفائڈ میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی (یو ایم ٹی اے) کے قیام کو منظوری دی۔
یہ نئی تنظیمیں جموں و کشمیر میٹرو پولیٹن ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ، 2018 کے تحت بنائے گئے میٹرو پولیٹن ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ایک حصے کے طور پر کام کریں گی۔
اس فیصلے کا مقصد قومی شہری ٹرانسپورٹ پالیسی 2006 کی رہنمائی میں موجودہ ایجنسیوں کی متضاد پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے عدم اطمینان پر قابو پا کر دارالحکومت کے شہروں میں ایک بہتر، منصوبہ بند اور مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم کو ترقی دینا ہے۔