ETV Bharat / state

Armaan Web Series Shooting in Kashmir "ارمان" ویب سریز میں اہم کردار میں نظر آئیں گے کشمیری اداکار

کشمیر کے پُر کیف نظاروں میں "ارمان" نامی ویب سریز کی شوٹنگ ہورہی ہے۔اس ویب سیریز کی خاص بات یہ کہ یہ اردو زبان میں بنائی جارہی ہے اور اس میں نہ صرف باہر کے اداکار کام کررہے ہیں بلکہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔Armaan Web Series Shooting in Kashmir

aarman-web-series-shooting-in-kashmir-kashmiri-actors-playing-key-role
"ارمان" ویب سریز میں اہم کردار میں نظر آئے گے کشمیری اداکار
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:34 PM IST

Updated : Oct 19, 2022, 7:59 PM IST

سرینگر:کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ کافی گہرا اور پُرانا ہے۔ ایسے میں ان گنت فلمیں اور گیت ہیں جنہیں کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمایا گیا ہے۔ کشمیر اور بالی ووڈ کے تعلقات نے فلمی پردے پر بہت سی محبت کی کہانیوں کو جنم دیا ہے۔ ان گانوں کی خوبصورت بول اور رومانس کی جادوئی مناظر بھی لوگ دیکھ چکے ہیں۔Bollywood in Kashmir

کشمیر کی بے پناہ خوبصورتی ہی ہے جو کہ بالی ووڈ کو یہاں کی طرف کھینچ لاتی ہے ایسے میں ان دنوں کشمیر کے پُر کیف فضا میں "ارمان "نامی ایک ویب سیریز کی شوٹنگ ہورہی ہے۔ Armaan Web Series Shooting in Kashmir

"ارمان" ویب سریز میں اہم کردار میں نظر آئیں گے کشمیری اداکار

اس ویب سیریز کی خاص بات یہ کہ یہ اردو زبان میں بنائی جارہی ہے اور اس میں نہ صرف باہر کے اداکار کام کررہے ہیں بلکہ اس میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں کو کام کرنے کا موقعے فراہم کیا گیا ہے۔Kashmiri Actors in Web Series

گزشتہ سالوں میں جموں وکشمیر میں فلموں سے جڑے لوگوں کی امنگوں میں اضافہ ہوا،کیونکہ فلموں،گانوں اور ویب سیریز کی شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوچکے ہیں۔"ارمان" نامی اس ویب سریز میں نہ صرف نوجوان اداکار اپنے کردار میں نظر آرہے ہیں بلکہ وادی کشمیر کے سینئیر اداکاروں کو بھی اس اردو سریز میں مرکزی کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار حسن جاوید اس طرح کی ویب سریز کشمیر میں فلمانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پہلا موقعے ہے کہ جب کسی سریز میں یہاں کے فنکاروں کو اہم کردار دئیے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا یہاں کے فنکاروں میں قابلیت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے بس ایک موقعے فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: Bollywood Crew in Gurez Valley بالی ووڈ بھی اب وادی گریز کی جانب گامزن

"ارمان" میں ایک منفرد اور الگ نوعیت کی کہانی کو فلمایا جارہا ہے اور کردار دیگر ویب سیریز سے جداگانہ ہے۔ سریز بنانے والی فلوک انٹرٹینمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کہتی ہے کہ "ارمان" کو بنانے کا مقصد لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو فروغ دینا یے،کیونکہ اردو ایک مٹھی اور خوبصورت زبان ہونے کے علاوہ گنگاجمنی تہذیب کی عکاس بھی ہے۔

وادی کشمیر میں اگر فلموں،گانوں اور اس طرح کی مزید ویب سریز کی شوٹنگ ہوتی رہی تو نہ صرف یہاں کے سیاحتی شعبہ کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ بے روزگار کی مار جھیل رہے یہاں کے مقامی فنکاروں کو کام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

Last Updated : Oct 19, 2022, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.