سرینگر: مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات، کشمیر یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے اگلے ہفتے ایک قومی کانفرس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ کانفرس میں خطے کی رسائی اور صلاحیت سازی کے اقدام کے طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کا پبلکیشنز ڈویثرن 26 ستمبر کو کشمیر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشینز سنٹر کے تعاون سے ایک کانفرس کا انعقاد عمل میں لا رہا ہے۔ کانفرنس میں ممتاز مقررین، ماہر لسانیات ور ماہر تعلیم شرکت کررہے ہیں۔ National Level Conference in Kashmir University
اس یک روزہ کانفرنس میں خطے میں لسانیات اور اشاعت کے منظر نامے پر ایک پینل خطے کی زبانوں کے ورثے اور فراوانی پر توجہ دے گی۔ وہیں ادبی کام، اشاعت اور انگریزی زبان اور علمی اشاعتوں کے کرافٹ آؤٹ رائٹنگ پر بھی ایک گفتگو ہوگی۔ ادھر، کانفرس میں ایک حصہ کے طور پر سی بی سی، جے اینڈ کے اور پبلک ریلیشن سنٹر کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک کتابی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔Kashmir University national Conference