جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ فقیر گجری میں ڈی ڈی سی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران آج 92 برس کے تاج الدین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد تاج الدین نے کہا کہ جب جب ووٹ ڈالنے کا وقت آیا ہم نے ووٹ ڈالا ہے لیکن سیاست دانوں نے کبھی بھی ترقی کے کام کا پورا نہیں کیا، اس مرتبہ کچھ امید ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے تک اختتام پذیر ہوا، وہیں سرینگر میں سات حلقوں پر انتخابات ہوئے، جہاں 35 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے ہیں اور ٰآرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار کسی سیاسی سرگری کا بھی آغاز ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا 40 فیصد کی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ایگزٹ پول پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے۔
مزید پڑھیں: