ETV Bharat / state

Smart Meters Installed in Srinagar سری نگر میں 90 ہزار اسمارٹ میٹر نصب کئے گئے، کے پی ڈی سی ایل منیجنگ ڈائریکٹر - منیجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد یاسین

کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد یاسین نے دعوی کیا ہے کہ سری نگر میں 90 ہزار اسمارٹ میٹر نصب کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے دوران کئی جگہوں پر ہمیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کو ہم نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے حل کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 4:22 PM IST

سری نگر: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہم ضلع سری نگر میں 90 ہزار اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران ہم نے میٹر والے علاقوں میں بجلی کی صفر کٹوتی کے وعدے کو بھی پورا کیا۔موصوف ایم ڈی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، 'مجھے خوشی ہے کہ کے پی ڈی سی ایل کو صرف ضلع سری نگر میں 90 ہزار اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور موسم سرما کے دوران ہم نے میٹر والے علاقوں میں بجلی کی صفر کٹوتی کے وعدے کو بھی پورا کیا۔'

انہوں نے کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن علاقے جیسے حول، کے کے محلہ، رعناواری، خانیار علاقے میں ہم نے ایک ہزار صارفین کو کور کیا۔چودھری محمد یاسین نے کہا کہ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے دوران کئی جگہوں پر ہمیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کو ہم نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے حل کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ خدشات ہیں کہ سمارت میٹر نصب کرنے سے بل زیادہ آتا ہے جس کو ہم نے واضح کرکے دکھایا کہ جن علاقوں میں اسمارٹ میٹر نصب کئے گئے ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ماہ مبارک رمضان کے دوران بجلی کی بہتر سے بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ افطار اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو متاثر نہ ہونے دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا موسم سرما کے دوران بجلی کی جو ڈیمانڈ تھی اس میں موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کمی واقع ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں سات لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا منصوبہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.