- سکمز صورہ اور جی ایم سی سرینگر سے وابستہ اسپتالوں میں تعینات 9 ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کے دوران کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے ۔معطل شدہ ملازمین میں 3 کا تعلق سکمز صورہ سے جبکہ 6 جی ایم سی سے منسلک اسپتالوں سے ہیں۔ Three SKIMS Technicians, 6 Associated Hospital Employees Suspended
شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے ایڈیشنل ڈائریکڑ نے انسٹی ٹیوٹ کے شعبۂ گیسٹروانٹرالوجی کے تین ٹیکنیشنز کو غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کر کے اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ اس حوالے سے شعبۂ گیسٹرو انٹرولوجی کے سربراہ ڈاکٹر الطاف احمد شاہ معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ ادھر ایڈیشنل ڈائریکڑ نے جی ایم سی سرینگر میں بھی فرائض کی انجام دہی دوران غفلت برتنے کی پاداش میں 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔معطل شدہ ملازمین کو ایڈ منسٹریشن کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:SHO Among 3 Cops Suspended in Samba: سانبہ ریپ کیس میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار معطل
معطل کئے گیے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ایم سی سرینگر کے شعبۂ سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف ڈار کے خلاف شکایت میں عہدے کا غلط استعمال کرنے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔