سرینگر:کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کشمیر کے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کے لیے سرینگر کے ٹیگور ہال میں آٹھ روزہ تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔یونائیٹڈ تھیٹر موومنٹ آف کشمیر اور جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز محکمے کی جانب سے منعقد اس فیسٹول میں مقامی فنکاروں نے سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں تھیٹر کو کشمیریوں کی ثقافتوں اور روایات کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا۔ٹھیٹر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن کشمیر میں نامساحد حالات کے بعد یہ سلسلہ بند ہوا تھا۔
وقت گزنے کے ساتھ ساتھ تفریح کے ذرائع بھی بدل چکے ہیں لیکن جدیدیت اور ٹیلی ویژن، سنیما، انٹرنیٹ اور مجموعی طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ابھرنے کے باوجود آج بھی تھیٹر نے اپنی اہمیت نہیں کھو دی ہے اور اس طرح یہ آرٹ اب بھی یہاں مقبول ہے۔
تھیٹر میں لائیو پرفارمنس کا اپنا ایک ذائقہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لائیو تھیٹر دیکھنا ہمیشہ بڑے پیمانے پر شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد نوجوان فنکاروں کو اس فن کی طرف راغب کرنا اور انہیں ایک مخصوص پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔اس قسم کے تھیٹر فیسٹیولز کی مدد سے فنکاروں کی ایک اچھی تعداد کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا مناسب موقع ملے گا، جو کہ آنے والی نسلوں کے لیے تھیٹر کی سرگرمیوں کو زندہ رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: Theatre Festival in Srinagar کشمیر میں 8 روزہ تھیٹر فیسٹول کا آغاز
واضح رہے کہ کشمیر میں حالات میں بہتری کے بعد پچھلے کچھ برسوں سے تھیٹر کے متعدد گروپس بہت متحرک ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر آرٹ لیگویجز محکمے نے بھی ان کی مالی معانت کرکے تھیٹر کی سرگرمیوں کو پھر سے یہاں فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔