ETV Bharat / state

Pending E challans In Srinagar عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 9:47 PM IST

ایس ایس پی ٹریفک سرینگر مظفر احمد شاہ نے کہا کہ جن 7 ہزار 3 سو 66 گاڑیوں کی ای چلان زیر التوا ہے وہ 9 اگست تک اپنے زیر التوا ای چالان نمٹا دیں، بصورت دیگر ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
دالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

سرینگر: سرینگر ٹریفک پولیس حکام نے زائد از 7 ہزار گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ 9 اگست تک اپنے زیر التوا ای چالان نمٹا دیں، بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔
ایس ایس پی ٹریفک سرینگر مظفر احمد شاہ نے ایک عدالتی حکم کے حوالے سے ایک پبلک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ'اس دفتر کو اسپیشل موبائل مجسٹریٹ (ٹریفک) سرینگر کی عدالت کے ذریعہ 28 جولائی 2023 کو ایک عدالتی حکم وصول ہوا جس کے ساتھ 7 ہزار 3 سو 66 گاڑیوں کی فہرست منسلک تھی جس میں ہر ایک گاڑی کے خلاف زیر التوا ای کورٹ چالان دکھایا گیا تھا'۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ‘عدالتی حکم میں ہدایت دی گئی تھی کہ ان گاڑیوں کے مالکان کو 9 اگست 2023 تک ان کے ای چالان نمٹانے کے متعلق مطلع کیا جائے’۔
ٹریفک پولیس کی نوٹس میں کہا گیا کہ ‘اس کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت کی طرف سے جاری کردہ گاڑیوں کی فہرست کو زیر التوا چالان کے ساتھ عوام میں اس ہدایت کے ساتھ مشتہر کیا جاتا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان, خلاف ورزی کرنے والے 9 اگست 2023 تک یا اس سے قبل چالان نمٹانے کے لئے خصوصی موبائل مجسٹریٹ ٹریفک سرینگر میں عدالت میں حاضر ہوجائیں’۔

مزید پڑھیں: E Challan to Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ای چالان

نوٹس میں کہا گیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.