ETV Bharat / state

کشمیر میں ہر سال ستر فیصد بچے سرجری سے جنم پاتے ہیں - Cesarean birth

Cesarean birth in Kashmir اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف سرکاری اہسپتالوں میں سال 2023 کے دوران 67 ہزار سے زائد خواتین نے بچوں کو جنم دیا،جن میں مجموعی طور پر 38 ہزار سے زیادہ خواتین کی سرجری انجام دی گئی اور 26 ہزار خواتین نے قدرتی عمل سے بچوں کو جنم دیا۔

70-percent-babies-born-through-surgeries-every-year-in-kashmir-report
Etv Bharatکشمیر میں ہر سال ستر فیصد بچے سرجری سے جنم پاتے ہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 4:29 PM IST

Updated : Jan 6, 2024, 7:17 PM IST

کشمیر میں ہر سال ستر فیصد بچے سرجری سے جنم پاتے ہیں

سرینگر:دور جدید میں جہاں میڈیکل سائنس میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔وہیں اس انقلابی پیش رفت کے بیچ ایسا رجحان بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے وہ ہے آپریش کے ذریعے ہونی والی زچگی۔

گزشتہ کئی برس کے دوران ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی قدرتی طریقے سے زچگی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے ذریعے ہونی والی زچگی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔آج کل ولادت کے جتنے بھی کیسز ہورہے ہیں وہ زیادہ تر آپریشن سے ہی عمل میں لائے جارہے ہیں۔اگرچہ یہ بڑھتا رجحان سرکاری اہسپتالوں میں کچھ حد تک کم نظر آرہا ہے، لیکن اکثر نجی نرسنگ ہومز میں بنا آپریش کے زچگی ممکن ہی نہیں ہوپاتی ہے۔

وادی کشمیر میں ہر سال 70 فیصد بچوں کی پیدائش جراحی سے کی جاتی ہیں،جن میں نجی اہسپتالوں میں زچگی کی یہ شرح 100 فیصد ہے جبکہ سرکاری اہسپتالوں میں یہ شرح 50 فیصد ہے۔
سال 2023 میں وادی کشمیر کے سب سے بڑے امراض خواتین کے اہسپتال لل دید میں 22 ہزار 697 خواتین نے بچوں کو جنم دیا،جن میں 15 ہزار 951 کو سرجری کے عمل میں لائی گئی جبکہ 6 ہزار 746 خواتین نے قدرتی طریقے سے بچوں کو جنم دیا۔اس طرح اہسپتال میں جراحی کے ذریعے بچوں کو جنم دینے والی خواتین کی شرح 70 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف سرکاری اہسپتالوں میں سال 2023 کے دوران 67 ہزار سے زائد خواتین نے بچوں کو جنم دیا،جن میں مجموعی طور پر 38 ہزار سے زیادہ خواتین کی سرجری انجام دی گئی اور 26 ہزار خواتین نے قدرتی عمل سے بچوں کو جنم دیا۔

سکمز صورہ کے شعبہ امراض خواتین میں سال 2023 میں 60 ہزار سے زائد خواتین کا علاج و معالجہ کیا گیا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 4 سو 58 خواتین نے بچوں کو جنم دیا۔جن میں 3623 حاملہ خواتین کی جراجی عمل میں لائی گئی، جبکہ 835 خواتین قدرتی عمل سے بچوں کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:

ادھر اس حوالے سے ضلع اہستپالوں اور سب ضلع اہسپتالوں کے اعداد و شمار بھی چونکا دینے والے ہیں۔مذکورہ اہسپتالوں میں 50 فیصد سرجریز کی گئی ہیں۔محکمے صحت کے مطابق کشمیر صوبے کے 10 اضلاع میں سال 2023 کے دوران 40 ہزار سے زائد خواتین نے بچوں کو جنم دیا جس میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی جراحی عمل میں لائی گئی۔

Last Updated : Jan 6, 2024, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.