وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس کے سات افسروں کے لیے غیر معمولی جرات اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے اسدھارن آسوشنا خوشالتا پڈک -2020 کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے ایوارڈ دینے والے افسران کو تحریر کیا ہے اور انہیں نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن افسران کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان میں ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی، ایس پی آپریشنز سرینگر طاہر اشرف، اے ایس پی بڈگام امت ورما، ایس ڈی پی او اخنور اجے شرما، انسپکٹر دلراج سنگھ، انسپکٹر سید پرویز سجاد اور اے ایس آئی فاروق احمد منٹو شامل ہیں۔
قاضی گنڈ-بانہال فور لین ٹنل اپریل میں مکمل ہوگی
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے افسران کی خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نوازنے پر وزات داخلہ ایچ اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایوارڈ سے سرفراز کرنے سے جموں و کشمیر پولیس افسران عہدیداروں کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور وہ لگن اور دل لگا کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔