ETV Bharat / state

Ayush Hospitals In JK پانچ اضلاع میں پچاس بیڈ والے آیوش ہسپتال قائم کئے جائیں گے، منوج سنہا - آیوش ڈسپنسریز کا قیام کشمیر میں

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز فعال بنا دیے جائیں گے۔

50-bedded-five-integrated-ayush-hospitals-will-be-setup-in-jk-lg-sinha
پانچ اضلاع میں پچاس بیڈ والے آیوش ہسپتال قائم کئے جائیں گے، منوج سنہا
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 8:47 PM IST

پانچ اضلاع میں پچاس بیڈ والے آیوش ہسپتال قائم کئے جائیں گے، منوج سنہا

سرینگر:جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں پانچ اضلاع میں پچاس بستروں والے نئے آیوش ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال ضلع سانبہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، کولگام اور کپواڑہ میں تعمیر کیے جائیں گے اور امسال ان پر کام شروع کیا جائے گا۔منسوج سنہا نے اس کا اعلان جمعہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں کے علاوہ اگلے سال مارچ تک 129 طبی مراکز اور ویلنس سینٹر کھولے جائیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مرکزی اسکیم کے تحت امسال 17 آیوش ڈسپنسریز کھولے جائیں گے اور اگلے برس مزید 17 آیوش ڈسپنسریز کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے جموں ضلع کے اکھنور میں گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال و میڈیکل کالج کی تعمیر کر رہی ہے جہاں 35 طلبہ آیورویدک تعلیم حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha on Union Territory حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پرعزم

موصوف ایل جی نے کہا کہ اویشمان بھارت مشن کے تحت جموں کشمیر میں بڑی اور ضلع ہسپتالوں میں ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے اب مریض اپنی ٹکٹ نکال سکتے ہیں جس سے انکو لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔منوج سنہا نے یونیورسٹی حکام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے بڑی کامیابی کے ساتھ جی ٹوینٹی سمٹ سے قبل یوتھ جی ٹوینٹی سمٹ کا اہتمام کیا جو بڑی شاندار طریقے سے اختتام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹوینٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کی سمٹ سے کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر مزید شہرت ملے گی اور امسال بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: Indian Systems of Medicine ڈیجیٹل مشن کے تحت آئی ایس ایم پریکٹیشنرز رجسٹر کیے جارہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.