ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے امکانات

دارالحکومت سرینگر اور بڈگام سمیت چار اضلاع میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے امکانات ہیں۔

4G internet to be restored soon in Jk
4G internet to be restored soon in Jk
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 4:19 PM IST

Updated : Feb 5, 2021, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر میں 18 ماہ بعد تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھی حامی مل چکی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ آج شام تک لیا جانا ہے'۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'سرینگر اور بڈگام سمیت چار اضلاع میں فور جی کی بحالی کا امکان ہے، فور جی کی بحالی آج شام تک ہو سکتی ہے یا پھر چند روز بھی لگ سکتے ہیں۔'

جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے وادی میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر عائد پابندی آئندہ کل (فروری 6) تک ہے۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں 'یوم یکجہتی کشمیر' منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ سنہ 2019 کے اگست مہینے کی 4 اور 5 تاریخ کی درمیانِی شب جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے مرکز کے زیر انتظام لایا گیا۔

Last Updated : Feb 5, 2021, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.