ETV Bharat / state

سرینگر کی 40 فیصد آبادی کوروناوائرس سے محفوظ: سروے - coronavirus in kashmir

جی ایم سی سری نگر میں سماجی اور بچاؤ طب محکمہ کے سربراہ اور اس تحقیق کے پرنسپل تفتیشی پروفیسر ایس محمد سلیم خان نے کہا 'یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں انفیکشن کئی گنا پھیل گیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ضلع میں آبادی کا ایک بڑا حصہ انفیکشن کے رابطے میں آیا تھا اور اب صحت یاب ہوچکا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 7:18 AM IST

سرینگر میں انجام پانے والی تازہ ترین سیرو پریویلینس اسٹڈی کے مطابق ضلع میں 40.6 فیصد آبادی میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز موجود ہیں- ہر پانچ میں سے دو رہائشی اب وائرل انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

جی ایم سی سرینگر کے ذریعہ ضلع سری نگر میں سیرو پریویلینس سروے کے دوسرے دور کے مطالعے کا نتیجہ جاری کیا گیا ہے۔ سروے میں ضلع کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں سے 2361 افراد شریک تھے۔ شرکا کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جس میں پایا گیا 40.6 فیصد (959) افراد میں سارس-سی او وی 2 کے اینٹی باڈیز موجود ہیں۔

جی ایم سی سری نگر میں سماجی اور بچاؤ طب محکمہ کے سربراہ اور اس تحقیق کے پرنسپل تفتیشی پروفیسر ایس محمد سلیم خان نے کہا 'یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں انفیکشن کئی گنا پھیل گیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ضلع میں آبادی کا ایک بڑا حصہ انفیکشن کے رابطے میں آیا تھا اور اب صحت یاب ہوچکا ہے۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں سیرو پریویلینس زیادہ ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق ابھی بھی تمام ممالک میں جاری ہے اس پر اتفاق رائے ہے کہ کورونا وائرس اینٹی باڈیز دوبارہ انفیکشن ہونے کے خلاف کچھ حد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اینٹی باڈیز تین مہینوں تک برقرار رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.