ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ہر ہفتے کووڈ کیسز میں 40 فیصد اضافہ

جموں و کشمیر میں ہر ہفتے کورنا وائرس مثبت معاملات میں 40 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔

جموں و کشمیر میں ہر ہفتے کووڈ کیسز میں 40 فیصد اضافہ
جموں و کشمیر میں ہر ہفتے کووڈ کیسز میں 40 فیصد اضافہ
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 8:33 PM IST

یونین ٹیریٹری کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرمانیم نے کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے متعلق ایک اہم میٹنگ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں گزشتہ ہفتوں کے دوران کووڈ-19 کے مثبت کیسز میں مسافروں کی شرح 66 فی صد ہے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ جموں وکشمیر میں ہر آنے والے مسافروں کی کووڈ جانچ کی جا رہی ہے، تاہم نئے کیسز میں 40 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی کابینہ سیکریٹری راجیو گابا کے ساتھ میٹنگ میں چیف سیکریٹری نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینگر ضلع میں تقریباً 50 فی صد نئے مثبت کیسز مسافروں کے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں اضافہ

انکا کہنا تھا کہ تاحال انتظامیہ کی جانب سے 67 فی صد ہیلتھ ورکرز اور 59 فی صد فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 100 کورونا وائرس مریض ہسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں جبکہ انتظامیہ نے 3000 مثبت مریضوں کے لئے سہولت دستیاب کرائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ صوبائی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس وبا کی نئی لہر کے خدشات کے پیش نظر وادی کے اندر داخل ہونے والے مسافروں کو سرینگر ہوائی اڑے پر لازمی کووڈ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں؛ کلونی فاؤنڈیشن کشمیری صحافی آصف سلطان کے مقدمے کی نگرانی کرے گی

انتظامیہ نے کہا تھا کہ مثبت پائے جانے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور منفی پائے جانے والے افراد کو ہی وادی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.