جموں و کشمیر میں 36 آکسیجن پلانٹ قائم کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے ہسپتالوں کو آکسیجن وافر مقدار میں فراہم ہوگی۔ جبکہ یکم مئی سے 18 برس سے زائد کے عمر کے لوگوں کو ویکسین کے دائرے میں لایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ اس وبا کی روکتھام کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے بھی افسران کو ہدایات دی گئی ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ کووڈ ٹیکے لگانے کی بنیادی مراحل کے تحت 75 فیصد ہیلتھ ورکروں اور 78 فیصد صف اول کے ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ 45 برس کی عمر سے زیادہ 38 فیصد شہریوں کو بھی ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے مرحلے کے تحت 18 سے 45 برس کی عمر کے لگ بھگ 65 لاکھ لوگوں کو بھی ٹیکے لگانے کے دائرے میں لایا جائے گا۔
چیف سکریٹری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے ویکسینیشن مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ نہ صرف خود کو بلکہ اپنے کنبے کے دیگر افراد کو بھی اس وبا سے بچانے کے لئے رضاکارانہ طور حکومت کے ساتھ تعاون پیش کریں۔
'جموں و کشمیر میں 36 آکسیجن پلانٹ قائم کئے جا رہے ہیں' - چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم
چیف سیکرٹری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے ویکسینیشن مہم میں بھر پور حصہ لیں۔