مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 353 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،782 پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئے پائے گئے مثبت معاملات میں 224 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 129 کا تعلق جموں خطے سے۔ ان میں باہر سے آئے ہوئے 48 مسافر بھی شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 40 کیسز پائے گئے ہیں، بارہمولہ میں دو، کولگام میں 83، شوپیاں میں 59، پلوامہ میں 4، بانڈی پورہ میں 36، جموں میں 45، کٹھوعہ میں 29، راجوری میں 7، ادھمپور میں 4، رامبن میں 24، سانبہ میں 13، پونچھ میں 2، ریاسی میں ایک اور کشتواڑ میں 4 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 508 کورونا مریض آج صحتیاب ہو گئے ہیں، جن میں سے 35 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 473 کشمیر سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ملے گی
بتا دیں کہ وادی کے سرینگر ضلع میں اب تک سب سے زیادہ 3648 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1740 ہے، کولگام میں 1437، شوپیاں میں 1352، اننت ناگ میں 1131، پلوامہ میں 1132، کپواڑہ میں 1008، بڈگام میں 984، بانڈی پورہ میں 561 اور گاندربل میں 309 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع جموں میں 757، راجوری میں 508، رامبن میں 463، کٹھوعہ میں 433، ادھموپر میں 386، سانبہ میں 362، ڈوڈہ میں 210، پونچھ میں 166، ریاسی میں 99 اور کشتواڑ میں 96 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔