وزیر مملکت جے کشن ریڈی نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 25 جنوری 2021 تک تقریبا 34 لاکھ ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری کر دئے گئے ہیں۔
جی کے ریڈی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر نے کل تک 33 لاکھ 80 ہزار 33 ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری کردئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 میں آئینی تبدیلیوں کے بعد عسکریت پسندوں کے 54 حملوں میں 58 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر عسکریت پسند سرگرمیوں سے متاثر ہو گیا ہے لہذا لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے خفیہ اطلاعات فراہم کرنے پر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ساتھ میں عسکری معاونین کی شناخت اور گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے چوکسی بھرتی جا رہی ہے۔