ETV Bharat / state

Senior National WUSHU Championship منوج سنہا نے سینئر نیشنل وشو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 10:51 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز دارالحکومت سرینگر میں 31 سینئر نیشنل وشو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ 31st Senior National WUSHU Championship

منوج سنہا نے 31 سینئر نیشنل وشو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز دارالحکومت سرینگر میں 31 سینئر نیشنل وشو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 43 ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایل جی کے ساتھ اُن کے مشیر راجیو رائے بھٹنگر کے علاوہ سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے میں کمی ہونے کی وجہ سے یہاں کے کھلاڑی ریاستی و ملکی سطح کارکردگی نہیں دکھا سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے کھیل سرگرمیوں پر توجہ دے کر ہر اضلاع اور گاؤں سے کھلاڑیوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا اور آج ان کھلاڑیوں نے ملک و جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔31st Senior National WUSHU Championship

انہوں نے مزید کہا کہ امسال 35 لاکھ سے زیادہ کھلاڑی مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ کھیلاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے 6 میڈل لانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

منوج سنہا نے کہا کہ یہاں اسپورٹس کلچر کو بدلنے کے لیے والدین کو بھی آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنا دھیان کھیل پر مرکوز کریں باقی سب چیزوں کا خیال انتظامیہ رکھے گی۔ جس سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی ملیں گی۔ 31st Senior National WUSHU Championship

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اُن میں سے سرینگر میں اسٹیڈیم کی تعمیر اور یہاں چیمپیئن شپ منعقد ہونا شامل ہے۔ 31st Senior National WUSHU Championship

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھی کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ آسام کی ایک 50 برس کی کھلاڑی نے کہا کہ انہوں نے سنہ 2018 سے وشو کھیلنا شروع کیا اور اُن کو اس کھیل سے پیار ہو گیا۔ وہیں دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اُن کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہے اور وہ اپنا سو فیصد دیں گے باقی میڈل کی اُمید تو ہمیشہ رہتی ہے۔ کشمیر کے موسم اور ماحول سے بھی وہ کافی متاثر نظر آئے۔ دلچسپ بات ہے کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 40000 سے زیادہ بچے وشو کھیل کھیلتے ہیں اور کئی چیمپیئن شپ میں بھارت اور جموں و کشمیر کا نام روشن کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : International Film Festival Srinagar سرینگر کے ٹیگور ہال میں دو روزہ انٹرنیشل فلم فیسٹول کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.