ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل - دوسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریا ں مکمل

کپوارہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ضلع میں 6 خواتین سمیت 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

Dolls polls 2nd Phase election  to held tomorrow in Kupwara
ڈٰی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریا ں مکمل
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:32 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے اختتام کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ضلع کپوارہ میں دوسرے مرحلے کے تحت رامحال اور ریڈی چوکی بل کیلئے یکم دسمبر یعنی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریا ں مکمل

رامحال نشست تین بلاکوں پر مشتمل ہے، جن میں تارت پورہ، ویلگام اور ماگام شامل ہیں، جبکہ ریڈی بلاک میں ضلع ترقیاتی کونسل کی نشست ہے یہاں بھی یکم دسمبر کو وٹ ڈالے جائیں گے۔ دونوں نشستوں میں ووٹروں کی کل تعداد 48 ہزار 744 ہے جن میں ریڈی چوکی بل میں 21 ہزار 348 اور رامحال نشست کے لئے 27 ہزار 396 ہیں۔

مزید پڑھیں:

علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے لوگوں سے ووٹ کی اپیل

رامحال سے 6 خواتین امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ ریڈی چوکی بل سے 16 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں پیپلز الائنس سے ایک، عام آ دمی پارٹی سے ایک اور بی جے پی سے ایک امیدوار شامل ہے۔ جبکہ 13 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آ زما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.