ETV Bharat / state

Mutton Shops Sealed in Srinagar سرینگر میں گوشت کی چوبیس دکانیں سیل

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 10:26 AM IST

سرینگر میں اصولوں کے خلاف ورزی کرنے پر 24 گوشت کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ Mutton Shops Sealed in Srinagar

Etv Bharat
سرینگر میں گوشت کی 24 دکانیں سیل

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامیہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ گوشت کی 24 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور 16 دکانداروں کو اصولوں کے خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ خوراک، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز (ایف سی ایس اینڈ سی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) مشتاق احمد وانی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 144 کاروباری اداروں کا معائنہ کیا گیا۔ Mutton Shops Sealed in Srinagar

انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء ایکٹ 1995 کے خلاف ورزی کرنے والے 16 دکانداروں سے 23,000 روپے جرمانے کی رقم وصول کی گئی ہے اور گوشت کی 24 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ دسمبر 2022 کے دوران ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 1961 تاجروں سے 9,36,200 روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے اور 260 اداروں کو بھی سیل کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قصبہ اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے مہنگے قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے پر قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں آئی تھی۔ اس دوران محکمے نے کارروائی کے دوران سات قصابوں کی دکانوں کو سیل کرکے ان کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ Mutton Shops Sealed in Srinagar

محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد نے کہا تھا کہ انہیں کئی بار شکایات موصول ہوئی تھی کہ اننت ناگ کے، کے پی چوک کھنہ بل میں قصاب حد سے زیادہ قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں، شکایت کے بعد د اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دیکر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ جائزہ لینے کے بعد یہ پایا گیا کہ مزکورہ قصاب گوشت 650 سے 700 روپئے فی کلو تک فروخت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Shops Sealed in Anantnag اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سات دکانیں سربمہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.