سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج 204 کورونا پازیٹیو کیسز پائے گئے ہین، جن میں سے 191 کشمیر سے ہیں اور 13 جموں سے ہیں۔ اس کے علاوہ تین کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 145 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، جن میں سے 87 کشمیر سے ہیں اور 58 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 94 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے جن میں سے 82 کا تعلق کشمیر سے ہے اور 11 جموں سے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 6966 ہے ، جن میں سے 2648 سرگرم ہیں اور 4225 صحتیاب ہو گئے ہیں۔
میڈیا بلٹین میں کہا گیا ہے کہ اب تک 3،45،426 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں، جن میں سے 27 جون تک 3،38،460 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔