ETV Bharat / state

سال 2023 جموں وکشمیر میں 4697 سڑک حادثات 714 افراد ہلاک - کشمیر سڑک حادثات

jammu kashmir accidents 2023سال 2023 میں بھی سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جموں وکشمیر میں جاری رہا۔ یونین ٹریٹری میں رونما ہوئے حادثات کے اعداد و شمار پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کی رپورٹ۔

1
11
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 7:09 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی عام شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بھی آئے روز سفر کے دوران سڑک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں بلکہ کئی لوگ شدید زخمی ہونے کے باعث عمر بھر اپاہج بھی ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں سال 2023 میں 4697 سڑک حادثات میں 714 افراد ہلاک جبکہ 7078 زخمی ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے نومبر مہینے تک وادی کشمیر میں 2041 سڑک حادثات میں 244 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں وہیں جموں صوبے میں 2 ہزار 6 سو سے زیادہ سڑک حادثات کے دوران 470 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس دوران جموں اور کشمیر میں 12 لاکھ 52 ہزار سے بھی زائد چالان کر کے لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔

اس عرصے کے دوران سرینگر ضلع میں 418 مختلف سڑک حادثات کے دوران 51 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ بڈگام ضلع میں 160 سڑک حادثات میں16 لوگ اپنی جانیں گنوا بھیٹے ہیں اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 271 ایسے ہی حادثات میں اب تک 45 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 348 زخمی ہو گئے۔ ضلع کولگام میں امسال 124 حادثات پیش آئے جن میں 23 لوگ ہلاک جبکہ 156 زخمی ہوئے۔ پلوامہ میں اسی طرح کے 123 واقعات میں 6 لوگوں کی موت واقع ہوئی اور 165 دیگر زخمی ہوئے۔ وہیں پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی 50 حادثات میں 8 لوگوں کی موت ہوئی اور 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایسے ہی 208 سڑک کے حادثات میں 21 لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور 273 زخمی۔ بانڈی پورہ ضلع میں 58 حادثات کے دوران 4 لوگ جبکہ 123 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کپوارہ ضلع بھی سڑک حادثات میں دیگر اضلاع سے پیچھے نہیں رہا یہاں بھی 124 حادثات میں14 لوگ از جان جبکہ اس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح پولیس ضلع ہندوارہ میں بھی 114 سڑک سڑک حادثات میں15 لوگوں کی موت واقع ہوئی اور 135 زخمی ہوئے ہیں۔

سال 2023 میں قومی شاہراہ پر ایک دولدوز سڑک حادثے میں تقریباً33 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس کشتواڑ ضلع سے جموں کی طرف جا رہی تھی اور ڈوڈہ کے عسر کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گری۔

ایک جائزہ کے مطابق ہر سال اوسطا 6 ہزار سے زائد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں تقریبا 7 سو لوگ ہلاک جبکہ 7 ہزار کے قریب زخمی ہو جاتے ہیں۔ ادھر، ہر ماہ شہر میں تقریبا 20 سے زائد سڑک حادثات میں 3 سے زیادہ لوگ ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہو جاتے ہیں۔ سال 2021 میں شہر کی سڑکوں پر 312 حادثات کے دوران 36 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 333 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق اکثر حادثات تیز رفتاری، گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

شہر سرینگر میں2لاکھ سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں روزانہ سڑکوں پر دوڑتی ہیں۔ بڑھتے ٹریفک دباؤ سے شہر کے اکثر مقامات پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس صورتحال کے بیچ راہ چلتے لوگوں کو چلنے پھرنے میں نہ صرف دشواریاں پیش آتی ہیں بلکہ کئی حادثات کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

سرینگر - گاندربل سڑک، سرینگر - پانپور اور ناربل - سرینگر سڑک پر اکثر و بیشتر حادث پیش آتے ہیں۔ سڑکوں کی خستہ حالی، تنگ دامنی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں نہ لانا وغیرہ ایسی کئی وجوہات ہیں جو کہ ٹریفک حادثات کے موجب بن جاتی ہیں۔ وہیں ہر جگہ پارکنگ کی معقول سہولیت بھی دستیاب نہیں ہے۔ دکاندار حضرات اور گاہک اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پارک کرتے ہیں۔ جس سے ٹریفک کی آواجاہی میں کافی خلل واقع ہو جاتا ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ فٹ پاتھ پر یا تو دکانداروں یا پھر چھاپڑی فروشوں نے قبضہ جمایا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے بیچ سڑک چلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں نتیجتاً یہ صورتحال بھی ٹریفک حادثات کی وجہ بن جاتی ہے۔

ہر سال بڑھتے ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے دور رس پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے وہیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھی اپنی اپنی زمہ داری نبھانے کی بے حد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.