ETV Bharat / state

Div Com Kashmir Press Conference: آٹھ روزہ میگا سرجیکل کیمپ میں دو ہزار سے زائد سرجریز - روٹری انٹرنیشنل پرس کانفرنس سرینگر

جموں وکشمیر کے تین اضلاع میں میگا سرجیکل کیمپ کے دوران تقریباً 2 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کی چھوٹی بڑی سرجریز انجام دی گئی ییں۔ یہ سرجریاں ضلع گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ اور سب ضلع سوپور میں انجام دی گئیں۔Mega Surgical Camps In Kashmir

2000-major-and-minor-surgeries-performed-during-the-8-day-mega-surgical-camp-in-kashmir
اٹھ روزہ میگا سرجیکل کیمپ میں دو ہزار سے زائد چھوٹی بڑی سرجریز انجام
author img

By

Published : May 18, 2022, 5:25 PM IST

سرینگر: روٹری انٹرنیشنل اور محکمہ صحت کے آپسی اشتراک سے منعقدہ کیے گئے میگا سرجیکل کیمپ میں شمال کشمیر کے تین ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور ایک سب ضلع ہسپتال میں ایک ہفتے سے جاری میگا کیمپ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کی چھوٹی بڑی سرجریز انجام دی گئی ییں۔ Health Melas in Kashmir
ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی، روٹری انٹرنیشنل کے سابق ڈسٹرک گورنر ڈاکٹر راجیو پردھان اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے سرینگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ Div Com Kashmir Press Conference

اٹھ روزہ میگا سرجیکل کیمپ میں دو ہزار سے زائد چھوٹی بڑی سرجریز انجام
انہوں نے کہا 11 مئی سے شروع کیے گیے 8 روزہ سرجیکل کیمپ میں 2 ہزار 120 چھوٹی بڑی جراحیاں انجام دی گئی ہیں اور یہ کیمپ ضلع گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ اور سب ضلع سوپور میں منعقد ہوئے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میگا کیمپ کے ذریعے ان سرجریز کو انجام دیا گیا ہے جو کہ کووڈ کے بحرانی صورتحال کے دوران انجام دینے سے رہ گئی تھیں اور جس کے لیے مذکورہ مریض کافی دیر سے انتظار کررہے تھے۔ Mega Surgical Camps In Kashmir
انہوں نے کہا کہ سرجریز کے اس میگا کیمپ میں روٹری کلب کے 44 جب کہ کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں 160 ڈاکٹر کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ صحت اور روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے اس میگا سرجری کیمپ کے لیے بنائے گئے منصوبہ کے مطابق گاندربل ضلع میں 8 روز کے دوران 345 جراحیاں انجام دی جائیں گی اور اس کے لیے ضلع میں روٹیٹری کلب کے 8 اور دیگر 46 مقامی طبی اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا گیا تھا۔
اسی طرح کپواڑہ ضلع اسپتال میں 370 چھوٹی بڑی جراحیاں کی گئی ہیں ۔جس کے لیے ضلع میں 67 ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 10 غیر ریاستی ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈاکٹر راجیو پردھان اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کہ رواں برس کے ستمبر مہینے میں جنوبی کشمیر میں بھی اسی طرح کا میگا سرجیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں:

پریس کانفرنس کے دوران کشمیری پنڈت ملازموں کی جانب سے جاری احتجاجی مظاہرے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ سروس سے متعلق ان کے معاملات ہوں یا محفوظ مقامات پر ان کے تبدیلے کی بات ہو ان تمام معاملات اور مطالبات پر غور وفکر کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.