ETV Bharat / state

جموں کشمیر میں رواں برس دو ہزار کروڑ کی انویسٹمنٹ، کمشنر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز - کشمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاری

کمشنر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز وکرم جیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں رواں برس اکتوبر تک 2079.76 کروڑ کی انویسٹمنٹ ہوئی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔investment in Jammu and Kashmir

2000-crore-investment-in-jammu-and-kashmir-this-year-commissioner-secretary-commerce-and-industries
جموں کشمیر میں رواں برس دو ہزار کروڑ کی انوسٹمنٹ، کمشنر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 10:49 PM IST

Updated : Dec 4, 2023, 10:56 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں رواں برس اکتوبر تک دو ہزار کروڑ سے زائد صنعت کاروں نے انویسٹمنٹ کی ہے، تاہم گزشتہ برس مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اس سے زائد انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔

کمشنر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز وکرم جیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس اکتوبر تک 2079.76 کروڑ کی انویسٹمنٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 2153.45 کروڑ کی انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دعوے کیا تھا کہ جموں کشمیر میں اب صنعت کاری کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، جس سے ملکی و بین الاقوامی صنعت کار یونین ٹریٹری میں صنعت کاری کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں یہاں متحدہ ارب امارات کے معروف تجارتی گرپ امار نے سرینگر کے مضافات سمپورہ میں شاپنگ کمپلیکس کی بنیاد رکھی تھی، تاہم ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔التبہ شعبہ صحت میں ملک کے معروف طبی اداروں بشمول پارس، اجالا سائگنس نے یہاں ہسپتال کھول دئے ہیں۔ کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 46 نئے انڈسٹریل اسٹیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جو مختلف اداروں کو تعمیر کرنے کے لیے دئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Investors Eye Kashmir جموں کے مقابلہ میں کشمیر سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامی منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے ضلع پلوامہ میں دو نئے انڈسٹریل اسٹیٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اسٹیٹ للہاڑ اور چندگام گاؤں میں تعمیر کئے جارہے ہیں جہاں ہزاروں کنال سرکاری و کاہچرائی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ شعبہ صحت میں زیادہ انویسٹمنٹ آنے کی توقع ہے کیونکہ اس شعبہ میں بہت سے صنعت کار اور طبی ادارے یہاں ہستپال یا کالج کھولنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر میں بہت جلد سرمایہ کاری سے متعلق سمٹ منعقد ہوگا، مرکزی وزیر

Last Updated : Dec 4, 2023, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.