جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 19 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں، جبکہ ایک کا تعلق جموں سے ہے۔
جموں و کشمیر میں آج نوول کورونا وائرس 20 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہین اور اسی کے ساتھ کورونا سے متاثرین کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے ۔
کووڈ-19 میں 370 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے جبکہ 57 جموں صوبے سے ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ روز اس یونین ٹریٹری میں 27 مثبت معاملات سامنے آئے تھے۔