گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 19ہزار 947ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف دو افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ Coronavirus Cases J&Kدو افراد کے مثبت پائے جانے سے اب تک جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53 ہزار 815 پہنچ گئی۔ ادھر جموں و کشمیر میں مسلسل تین ہفتوں سے کورونا کے سبب کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے، اب تک اس مرض سے 4ہزار 7 سو 50 افراد فوت ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، دونوں وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے9اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام ، بانڈی پورہ، پلوامہ، اننت ناگ، کپوارہ، کولگام، گاندربل اور شوپیان شامل ہیں میں کوئی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے البتہ سرینگر ضلع میں 2 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ Covid 19 Kashmirمزید دو افراد کے مثبت پائے جانے کے ساتھ ہی کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 543ہوگئی ہے۔ Corona Deaths Kashmirجبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 4 سو 23 ہے۔
ادھر جموں صوبے میں بھی گزشتہ دو برس کے دوران پہلی مرتبہ کسی بھی ضلع میں کوئی بھی کورونا کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ Covid 19 Jammuجموں صوبے کے 10اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی کرونا کا مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ Corona Deaths Jammuجموں صوبے میں متاثرین کی تعداد1لاکھ 66ہزار 272 ہے۔ وہیں فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ,ہزار 3 سو 27 ہے۔