ETV Bharat / state

گاندربل: عسکری حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک

وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں کے حملے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملہ آور ہلاک شدہ جوانوں کے ہتھیار بھی اڑا کر لے گئے ہیں۔

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:51 PM IST

عسکری حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک
عسکری حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام ضلع گاندربل کے باندچھ علاقے میں 37 بٹالین بی ایس ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔

عسکری حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا عسکریت پسند، جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، نے مہلوک بی ایس ایف اہلکاروں سے اُن کے ہتھیار بھی چھین لئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ حملہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر جنید صحرائی کی ہلاکت کے ایک روز بعد ہوا ہے۔ صحرائی اور اسکے ساتھی کو سرینگر کے نوا کدل علاقے میں ایک تصادم میں ہلاک کر دیا۔اس سے قبل اس ماہ کے اوائل میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے بیگہ پورہ علاقے میں حزب کے ’چیف کمانڈر آپریشنز‘ ریاض نائیکو کو ایک اور عسکریت پسند کے ساتھ ہلاک کردیا تھا۔

جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وسطی کشمیر کے تین اضلاع سرینگر، بڈگام اور گاندربل میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 13 سے 14 ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'وسطی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 13 سے 14 ہے۔ سرینگر میں زیادہ نہیں ہیں۔ جب آتے ہیں تو ہمیں خبر مل جاتی ہے۔ عسکریت پسندوں کی تعداد تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی نیا لڑکا اس راستے پر چل پڑے۔ سال کے شروع میں جتنی تعداد تھی اس سے کم ہوچکی ہے۔ ابھی سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 240 کے آس پاس ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.