ETV Bharat / state

دہلی میں گاڑی چوری کرکے کشمیر میں فروخت کرنے پر دو افراد گرفتار - two Kashmiris arrested in Delhi

شام سات بجے کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس کا ڈرائیور وہاں سے بھاگ گیا۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی میں موجود افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

دہلی میں گاڑی چوری کرنے اور کشمیر میں فروخت کرنے پر دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 12:41 PM IST

دہلی میں گاڑی چوری کر کے کشمیر میں فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کی شناخت ضلع بارہمولہ کا رہائشی شوکت احمد ملا (25) اور اترپردیش کے شاملی ضلع کے رہائشی محمد زبیر (22) کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس گروہ نے 2015 سے کشمیر میں 100 سے زیادہ چوری شدہ گاڑیاں فروخت کی۔

پولیس کے مطابق انہیں ملا اور زبیر کے حوالے سے معلومات موصول ہوئی تھیں۔ ملا ، زبیر اور ایک رنکو عرف نور محمد سے چوری شدہ کاروں کی فراہمی کرتا تھا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں گاڑیاں فروخت کیں۔

شام سات بجے کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس کا ڈرائیور وہاں سے بھاگ گیا۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی میں موجود افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے چار کاریں اور ایک پستول، زندہ کارتوس برآمد کیا گیا۔

(پی ٹی آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.