ETV Bharat / state

CD hospital Srinagar Milestone: مریض کے گلے میں اسٹنٹ نصب - شعبہ پلمنری میڈیسن سی ڈی ہسپتال

سی ڈی ہسپتال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ اسپتال کے شعبہ پلمنری میڈیسن نے کینسر کے عارضہ میں مبتلا شخص کے حلق میں اسٹنٹ (Stent) پیوست کیا۔ 1st of its Kind Surgery at CD hospital Srinagar

CD hospital Srinagar Milestone: مریض کے گلے میں اسٹنٹ نصب

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 2:16 PM IST

سرینگر: وادیٔ کشمیر کے واحد چسٹ ڈزیز (سی ڈی) اسپتال میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ایک شخص کے گلے میں اسٹنٹ پیوست کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سی ڈی ہسپتال میں پیلی مرتبہ اس طرح کی جراحی انجام دی گئی۔ اور یہ وادی میں شعبہ پلمنری میڈیسن میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ Pulmonary Dept Chest Disease Hospital Srinagar

مریض کے گلے میں اسٹنٹ نصب

جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ مریض کے گلے میں یہ اسٹنٹ ڈالا گیا۔ جراحی کے بعد مریض کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب مریض معمول کے مطابق سانس لے رہا ہے۔ سی ڈی ہسپتال میں شعبہ چسٹ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ کے مطابق مذکورہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور جب مریض کی ہوا کی نلیوں کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ہوا کے نلیوں میں ورم ہے اور بائیوپسی (biopsy) کرانے کے بعد پتہ چلا کہ مریض کے گلے میں کینسر ہے۔

ڈاکٹر نوید نظیر کے مطابق ’’مریض کی مزید انویسٹیگیش خصوصاً بائیوپسی کے بعد معلوم ہوا کہ گلے میں سرطان کے باعث مریضکو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ مریض کی جانب سے تکلیف میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اسکے گلے میں اسٹنٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو کامیاب رہا اور بیمار کی حالت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے اور چند دنوں میں اسے گھر روانہ کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: Lung Surgery at CD HospitaL In Srinagar: سی ڈی اسپتال میں پھیپھڑوں سے پروٹین نکالنے کی کامیاب سرجری

اس پروسیجر کو انجام دینے والے ڈاکٹروں میں چسٹ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نوید نوید نظیر شاہ کے علاوہ پروفیسر خورشید احمد ڈار، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید سوریہ اور ڈاکٹر محمد یوسف تھے جبکہ شعبہ اینستھیسیا کی جانب سے ڈاکٹر رخسانہ نجیب، ڈاکٹر اسرار الحق، ڈاکٹر منیر راجہ، ڈاکٹر میر فضل اور دیگر ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.