ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 29 نئے مثبت معاملات - jammu and Kashmir

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کووڈ-19 کے مزید 16 مثبت معاملات
کووڈ-19 کے مزید 16 مثبت معاملات
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 4:16 PM IST

Updated : Apr 26, 2020, 6:14 PM IST

جموں وکشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔

اس یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 523 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 380 سرگرم معاملات ہیں۔ چھ کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 137 افراد شفایاب ہوئے ہیں

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 466 جبکہ جموں صوبے میں 57 ہوگئی ہے۔متاثرین میں سے ابھی تک 6 کی موت ہوگئی۔

علاوہ ازیں اب تک 66,977 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 6,232 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 258 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 380 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 10,763 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بلیٹن کے مطابق 49,338 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

اب تک 13,959 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26 اپریل 2020ء کی شام تک 13,436 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

اس دوران 25 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10سکمز بمنہ، پانچ کو جے این ایل ایم ہسپتال سری نگر، دو سی ایچ سی کپواڑہ اور 8 کو سی ڈی ہسپتال جموں سے رخصت کیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ متعدد افراد اب تک حراست میں لیے گئے ہیں۔شہرو دیہات میں احتیاط کے طور پرسخت ترین بندشیں عائد ہیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وبا کے پیش نظر اتوار کو مسلسل 39 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری رہا۔

تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات سے بھی ماہ صیام کا غرہ ہونے کے باوجود بھی جہاں بازاروں میں سناٹا چھایا رہا وہیں مساجد بھی جن میں اس ماہ کے دوران نمازیوں کا تانتا بندھا رہتا تھا، بھی خالی دیکھی گئی۔ دور افتادہ علاقوں میں بھی جنتا کرفیو رضاکارانہ طور پر جاری ہے اور لوگ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے تمام تر اجتماعات یہاں تک کہ تراویح نمازوں کی اجتماعی ادائیگی سے بھی احتراز کررہے ہیں۔وادی کے علاوہ جموں صوبہ اور لداخ یونین ٹریٹری میں بھی لاک ڈاؤن برابر جاری ہے اور لوگ گھروں میں بیٹھ کر اس وبا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Last Updated : Apr 26, 2020, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.