ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے 16.79 لاکھ افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم

مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں جانکاری دی۔

Lok Sabha
Lok Sabha
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 2:04 AM IST

جموں و کشمیر میں اب تک 16.79 لاکھ افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں گزشتہ دنوں بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 21،13،879 افراد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دی تھی۔

انہوں نے ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 16،79،520 افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

جی کشن ریڈی نے کہا کہ درخواست کے ساتھ تجویز کردہ دستاویزات کو الحاق نہ کرنے پر اب تک 1،21،630 درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے ضابطے 5، 2020 میں کچھ دستاویزات کا حکم ہے جو درخواست کے ساتھ منسلک کیا جانا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن درخواستوں میں مقررہ دستاویزات کی کمی تھی وہ مسترد کردی گئیں ہیں۔

وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پرویزنل ریہیبلیٹیشن افسر (پی آر او) کے پاس رجسٹریشن ریکارڈوں کے مطابق 1971 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران چھم نیابات کے علاقے سے مجموعی طور پر 6 ہزار 565 خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

1971 کے بے گھر خاندانوں کے لئے 4 ایکڑ (سیراب) یا 6 ایکڑ (بغیر سیراب) زرعی اراضی الاٹ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاندان کے لئے 7500 روپئے نقد معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔

ریڈی نے کہا کہ 1947 کی بھارت پاکستان جنگ کی وجہ سے مجموعی طور پر 31619 خاندان پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) سے بے گھر ہو گئے، جن میں سے 26319 خاندان رجسٹرڈ ہوئے اور ریاست جموں و کشمیر میں آباد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 5300 کنبے، جو ابتدائی طور پر پی آر او جموں و کشمیر کے پاس رجسٹرڈ ہوئے وہ ملک کے مختلف حصوں میں منتقل ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.