ETV Bharat / state

سینکڑوں افراد جموں و کشمیر کے لیے روانہ - lock down in jammu and kashmir

کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی کشمیری مزدور پنجاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان مزدوروں کو جموں و کشمیر حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکڑو افراد جموں و کشمیر کے لیے روانہ
سیکڑو افراد جموں و کشمیر کے لیے روانہ
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 7:31 PM IST

ایک افسر نے بتایا کہ 143 افراد کو جموں و کشمیر حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبی جانچ ہونے کے بعد انہیں روانہ کیا جائے گا۔ انہیں بس سے جموں و کشمیر بھیجا جائے گا۔ ایک بس میں 25 افراد ہوں گے۔

سیکڑو افراد جموں و کشمیر کے لیے روانہ

بتایا جاتا ہے کہ ان لوگوں کے جموں و کشمیر پہنچنے کے بعد بھی ان کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اس کے بعد انہیں جموں و کشمیر حکومت اپنے یہاں رکھے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ اس وجہ سے کئی جگہ کے مزدور وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 8.96 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 934 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 6869 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.