سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں نئے دس ہزار لمبردار اور چوکیدار کو تعینات کیا گیا ہے جو دیہی علاقوں میں انتظامیہ کے ساتھ منسلک کوکر ترقی و نگرانی کا کام کریں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں لمبرداروں کی کل تعداد 7056 ہے جبکہ چوکیداروں کی تعداد 2718 ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق 4832 نئے لمبرداروں اور 1553 نئے چوکیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں پرانے 2220 لمبردار اور 1165 چوکیداروں کو بدستور رکھا گیا ہے۔
جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے نئے تعینات کیے گئے لمبرداروں اور چوکیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے لمبردار اور چوکیدار تعلیم یافتہ ہے ان کی تعیناتی سے دیہی علاقوں میں ترقی و بہبود کے پروگرام منظم اور شفاف طریقے سے مکمل ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ لمبردار اور چوکیدار اپنے علاقوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جن میں قابل ذکر ہے کہ یہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے افراد کی اطلاع انتظامیہ کو دیں گے۔انہوں نے کہا یہ اہلکار اپنے علاقوں میں ہوئے واقعات کی جانکاری انتظامیہ کو فراہم کریں گے اور ان کے علاقوں میں تعینات سرکاری ملازمین کی غفلت کی اطلاع انتظامیہ کو دیں سکتے تاکہ ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: Village Head exam چوکیدار، لمبردار تحریری امتحان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کی شرکت
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے تین ماہ قبل تعلیم یافتہ لمبرداروں اور چوکیداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر ہر ضلع میں تحصیلداروں نے تحریری امتحانات و انٹرویو کے ذریعے نئے لمبردار اور چوکیدار تعینات کیے۔ان لمبرداروں اور چوکیداروں میں کئی امیدوار اعلی تعلیم یافتہ والے ہیں جن میں کچھ ایم ایس سی، ایم اے کی ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔