تاہم اب لوگوں کی مدد کے لئے غیر سرکاری تنظیمیں آگے آرہی ہیں تاکہ مریضوں کو علاج و معالجے میں دقت پیش نہ آئے۔ ایک غیر سرکاری ادارے اتھرٹ نے سرینگر کے مضافات بمنہ میں حج ہاؤس میں 100 بیڈ والا آکسیجن سینٹر قائم کر کے مثالی کام انجام دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اتھرٹ کے سرکردہ رضاکار بشیر احمد ندوی نے بتایا کہ 'انہوں دہلی اور دیگر ریاستوں کی تشویشناک صورتحال کے تناظر میں کشمیر میں یہ ہسپتال قائم کیا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ سرینگر انتظامیہ کے اشتراک سے انہوں نے حج ہاؤس میں مریضوں کے لیے یہ سہولت قائم کی ہے تاکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑے۔
اس عارضی ہسپتال میں طبی عملے دستیاب رکھے گئے ہیں تاکہ مریض طبی نگہداشت میں رہیں، رضاکار بلال احمد خان نے بتایا کہ طبی ماہرین کی رائے کے بعد انہوں نے اس ہسپتال میں 100 آکسیجن بیڈ قائم کئے ہیں جن میں آکیسجن سپلائی اور ضروری مشینوں کا بھی مکمل بند و بست کیا گیا ہے۔