ضلع شوپیان میں اس وقت صرف 1131 لوگ کورنا متاثر ہیں جو وادی کشمیر سے کا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں کورنا وائرس کے مثبت معاملوں کی تعداد اتنی کم ہے۔ ضلع شوپیان کورنا وائرس سے بہت کم متاثر ہوا ہے اور آے روز یہاں کم تعداد میں مثبت کیس سامنے آرہے ہیں جبکہ یہاں کورنا وائرس سے ابھی تک صرف 54 موتیں ہوئی ہیں۔
انہوں لوگوں کو بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے اور انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ 'لوگ آنے والے دنوں میں بھی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس وبائی بیماری کو دور کیا جاسکے'۔
چیف میڈیکل افسر شوپیان ارشد حسین ٹاک نے بتایا کہ 'ضلع انتظامیہ کے مختلف محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے ملازمین اور صحافیوں کی مدد سے ضلع شوپیان پہلا ایسا علاقہ بن گیا ہے، جہاں پر پہلے مرحلہ کے تحت 45 اور اس سے زائد 100 فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگی ہیں۔